میانمار کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے آج صدارتی انتخابات میں آنگ سان سو کی کے امیدوار هتن كياو کے نام کی تصدیق کے لئے ووٹ دیا اور انہیں پولنگ کے دوران 317 ووٹوں میں سے 274 ووٹ ملے ۔
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی
کے ارکان کی اکثریت کو دیکھتے ہوئے آنگ سان سو کی کے امیدوار کو یک طرفہ طور پر ووٹ ملنے اور ان کی امیدواری کی تصدیق ہو جانے میں پہلے سے ہی کوئی شک نہیں تھا۔
آج کی پولنگ سے نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے امیدوار اب میانمار کے اگلے صدر بننے کے قریب ہیں۔